حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عتبہ حسینیہ کے سرپرست اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی حسن العبائجی نے مستقبل قریب میں کربلائے معلی بین الاقوامی ایئرپورٹ کے آزمائشی آغاز کا اعلان کیا۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عتبہ حسینہ کی جانب سے انجام دئے جانے والے پروجکٹ اور منصوبوں کا مقصد صرف زائرین کی خدمت ہے، کہا: عنقریب کربلا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کا ٹیسٹ کیا جائے گا جسے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے، یہ ایئرپورٹ زائرین کی رفت و آمد میں آسانی کے لئے تعمیر کیا گیا یے۔