۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
امت واحدہ پاکستان کا وفد عراق پہنچ گیا

حوزہ / امت واحدہ پاکستان کا 40 رکنی وفد دورہ ایران کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد عراق پہنچ گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کا 40 رکنی وفد دورہ ایران کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد عراق پہنچ گیا ہے جس کی قیادت امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجة الاسلام علامہ محمد امین شہیدی کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وفد تہران سے نجف ائرپورٹ پہنچا تو علامہ امین شہیدی نے عتبہ حسینی کے نمائندہ محمد تقی البعاج کے ہمراہ وفد کا والہانہ استقبال کیا ۔ اس کے بعد استقبالیہ نشست کا انعقاد بمقام مدینہ امام حسن( ع) برائے زائرین نزد کربلا میں ہوا۔

علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے خطاب میں کہا: ہم معنوی سفر کے مسافر ہیں۔ ہمیں سفرِ عشق و شعور کے دوران مادی آسائشوں کا دلدادہ نہیں ہونا چاہیے۔

علامہ محمد امین شہیدی نے وفد کے عراق میں پروگرامز کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا: عراق میں وفد دس دن قیام کرے گا۔ جس دوران وفد میں شریک حضرات نجف، کربلا، کوفہ، سامرا، کاظمین اور بغداد میں مقدس مقامات کی زیارات کا شرف حاصل کریں گے۔

امت واحدہ پاکستان کا وفد عراق پہنچ گیا / عتبہ حسینی (ع) کی جانب سے شاندار استقبال

عتبہ حسینی کی جانب سے منتظم و مسئول علامہ ساجد خان بلوچ نے اپنی گفتگو میں کہا: زیارتِ مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام سے تجدید عہد ہے اگر ہم کربلا میں ہوتے تو امام علیہ السلام کے ساتھ ہوتے۔ہمارے اجسام و ارواح امام علیہ السلام پر قربان ہیں۔

مسئول وفد محمد تقی البعاج نے انتظامی امور سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا: نجف و کربلا میں متولیان حرم اور مراجع عظام سے خصوصی ملاقاتوں کا اہتمام ہوگا، حرمین کے میوزیم اور کتب خانوں کا دورہ ہو گا، نجف وکربلا کے حرموں کی ضیافت میں شرکت،نجف اشرف کے اہم علماء اور اساتذہ سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔

مشترکات امت و وحدت امت کے حوالے سے مذاکرہ و گفتگو ہو گی۔ کاظمین میں ائمہ اہل بیت علیہم السلام کی زیارت، میوزیم، کتب خانےاور آثار اہل بیت علیہم السلام کا مشاہدہ، متولیان حرم سے ملاقات اور حرم مطہر کے لنگر کا اہتمام ہو گا۔

اسی طرح بغداد میں مرکز الفقہی امام ابوحنیفہ کا دورہ، کتاب خانہ کا دورہ اور اساتذہ سے ملاقات, حضرت سید عبدالقادر جیلانی کے مزار کا دورہ,متولیان سے ملاقات ,ضیافت اور کھانا,مرکز السلفی بغداد کا دورہ اور اساتذہ سے ملاقات اور علمی نشست ہوگی۔

سامراء میں زیارت اورضیافت ہوگی اور کوفہ شہر میں بھی مقدس مقامات کی زیارات کا شرف حاصل ہو گا۔

امت واحدہ پاکستان کا وفد عراق پہنچ گیا / عتبہ حسینی (ع) کی جانب سے شاندار استقبال

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .