۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
گزارش تصویری جلسه هماهنگی برگزاری جشنواره نشان محبت در لرستان

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضا شاہرخی نے کہا: عشق اہل بیت علیہم السلام ہی ہماری پہچان ہے، اور قرب الہی حاصل کرنے کا مقدمہ ہے، روایتوں میں ہے کہ قیامت کے دن ہر کسی سے محبت اہل بیت علیہم السلام کے متعلق سوال کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ لرستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضا شاہرخی نے کہا: محبت ایک فطری چیز ہے جو انسان کے اندر جنم لیتی ہے، یہ عشق و محبت ایسی چیز نہیں ہے جسے کسب کیا جا سکے یا درس و تدریس سے سیکھا جا سکے، یا استاد وغیرہ اسے سکھا سکیں، بلکہ یہ انسانی وجود کی ایک خصوصیت ہے، اور کیا ہی اچھا ہوگا کہ یہ محبت اس سے کی جائے جو مقام و مرتبے کے اعتبار سے ہم سے بلند مقام رکھتا ہو اور تمام صفات کمالی کا حامل ہو، جیسے ائمہ اطہار علیہم السلام کہ جن کے وجود اقدس میں ہر طرح کے کمال پائے جاتے ہیں، لہذا انسان ایسی شخصیات سے محبت کرے جن میں کمال پایا جاتا ہو۔

انہوں نے کہا: عشق اہل بیت علیہم السلام ہی ہماری پہچان ہے، اور قرب الہی حاصل کرنے کا مقدمہ ہے، روایتوں میں ہے کہ قیامت کے دن ہر کسی سے محبت اہل بیت علیہم السلام کے متعلق سوال کیا جائے گا۔

انہوں نے محبت کے مراتب اور درجات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: بعض لوگوں کی محبت صرف دل تک ہی محدود رہتی ہے، اور بعض دل میں محبت کے بعد زبان سے اقرار بھی کرتے ہیں اور محبت کو زبان تک لاتے ہی، اور بعض قلب و زبان و عمل، تینوں کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

امام جمعہ خرم آباد نے کہا: روایتوں میں آیا ہے کہ محبت کرنے والوں کی اقسام میں تیسری قسم کے لوگ ہی اصل میں اہل بیت(ع) سے محبت کرتے ہیںاور وہی افراد جنت میں جائیں گے، لیکن ان میں سے بعض اپنے نامکمل عشق کی وجہ سے ممکن ہے جنت نہ جا پائیں اور اہل بیت علیہم السلام کی ہمنشینی انہیں نصیب نہ ہو اور انہیں جنت میں جانے کے لئے بڑی سختیوں کا سامنا کرنا پڑے، اور کتنا ہی اچھا کہ ہمارے پاس محبت کے تمام درجات ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .