۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاکستان کے جید علماء، سادات اور محققین کے  وفد کی بغداد میں مقدس مقامات پر حاضری

حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کا جید اہلسنت علمائے کرام،سادات کرام اور محققین کا 40رکنی وفد عراق کے زیارتی و روحانی فکری دورہ پر بغداد میں مقدس مقامات پر حاضری دی اور بہلول دانا معروف کرخی اور جنید بغدادی و الشیخ عبدالقادر جیلانی کے مرقد کی زیارت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بغداد/ امت واحدہ پاکستان کا جید اہلسنت علمائے کرام،سادات کرام اور محققین کا 40رکنی وفد عراق کے زیارتی و روحانی فکری دورہ پر بغداد میں مقدس مقامات پر حاضری دی اور بہلول دانا معروف کرخی اور جنید بغدادی و الشیخ عبدالقادر جیلانی کے مرقد کی زیارت کی۔

پاکستان کے جید علماء، سادات اور محققین کے  وفد کی بغداد میں مقدس مقامات پر حاضری

الشیخ عبدالقادر جیلانی کے مرقد پر حاضری

وفد نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مرقد پہ حاضری دی۔حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کو محی الدین، محبوبِ سبحانی، غوث الثقلین اور غوث الاعظم کے القابات سے بھی جانا جاتا ہے۔ جو سُنّی حنبلی طریقہ کے نہایت اہم صوفی شیخ اور سلسلہ قادریہ کے بانی ہیں۔

پاکستان کے جید علماء، سادات اور محققین کے  وفد کی بغداد میں مقدس مقامات پر حاضری

معروف کرخی کے مزار کی زیارت

اسی طرح وفد نے معروف کرخی کے مزار کی زیارت کی۔آپ نے امام علی رضا (ع ) کے دستِ مبارک پہ اسلام قبول کیا۔آپ نے مکمل تعلیم وتربیت امام علی رضا کے زیرِ سایہ پائی اور فقہ حنفی کے عظیم پیشوا ابوحنیفہ سے بھی علمِ دین حاصل کیا اور علمِ طریقت کے لیے حبیب راعی کے سامنے زانوئے تلمذ طے کئے۔ آپ عارفِ اسرارِ معرفت، قطبِ وقت اور بدرِ طریقت تھے۔

پاکستان کے جید علماء، سادات اور محققین کے  وفد کی بغداد میں مقدس مقامات پر حاضری

جنید بغدادی اور سری سقطی کے مزارات کی زیارت

جناب جنید بغدادی کی ولادت بغداد (عراق)میں ہوئی،آپ ماہر شریعت اور منبع فیوض و برکات تھے، آپ کے خطابات و القابات میں لسان القوم بھی ملتا ہے۔جناب جنید بغدادی نام ور صوفی بزرگ سرّی سقطی رحمۃ کے بھانجے اور مرید تھے۔بیعتِ خلافت اپنے ماموں شیخ سرّی سقطی سے حاصل فرمائی۔ جنید بغدادی اپنے وقت کے شاہی پہلوان تھے۔آپ کا خاندانی نام جنید،والد محترم کا نام محمد اور دادا کا نام بھی جنید تھا۔ دادا کے نام پر آپ کا نام رکھا گیا۔ابوالقاسم آپ کی کنیت تھی۔

پاکستان کے جید علماء، سادات اور محققین کے  وفد کی بغداد میں مقدس مقامات پر حاضری

مرقد حضرت بہلول دانا پر حاضری

بغداد میں یہ وفد نے مرقد حضرت بہلول دانا کی بھی زیارت کا شرف حاصل کیا۔حضرت بہلول یا جنہیں بلول دانا بھی کہتے ہیں واہب بن عمرو کا لقب تھا جو ایک عاشق اہلبیت تھے۔آپ ایک درویش صفت فلسفی تھے۔ اور امام موسیٰ کاظم (ع)کے دوستدار تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .