۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
عارف حسین

حوزہ/مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان کی تاریخ شہداء کے خون سے سرخ ہے، ہم ہرگز شہداء کو فراموش نہیں کریں گے، ان کا راستہ و نظریہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری عارف حسین نے لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایس او پاکستان  امسال بھی ہفتہ شہداء امامیہ منا رہی ہے۔  2 مئی 1986ء کو انجنیئرنگ یونیورسٹی میں اسلام دشمن عناصر نے ایک بزدلانہ کارروائی کی جس کے نتیجہ میں آئی ایس او کے 2 جوان شہید ہوئے تھے ، عارف حسین نے مزید کہا کہ مئی کا پہلا ہفتہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال کی بے مثال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے

شہدائے امامیہ کی یاد آوری کے لئے ہفتہ شہدائے امامیہ کے تحت ملک بھر میں شہداء کی قبور پر حاضری دی جائے گی اور امامیہ اسکاوٹس سلامی بھی پیش کریں گے

مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال نے ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اسلام کی ترویج کیلئے وقف کیا، شہداء کے مرقد سرگودھا میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوگی جس میں خانوادہ شہداء شریک ہونگے۔

 عارف حسین نے کہا ملت تشیع پاکستان کی تاریخ شہداء کے خون سے سرخ ہے، ہم ہرگز شہداء کو فراموش نہیں کریں گے، ان کا راستہ و نظریہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .