۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام محمد حسین حیدری

حوزہ/ علامہ اقبال تاریخ عالم کے وہ عظیم مفکر ہیں جن کے نظریہ کی بنیاد پر ایک عظیم الشان مملکت معرض وجود میں آیا۔ ان کا نظریہ تمدن مکمل طور پر اسلام تھا اور آپ نے ایک اسلامی فلاحی ریاست کا نظریہ پیش کیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،9 نومبر یوم پیدائش علامہ اقبال کے موقع پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ علامہ اقبال تاریخ عالم کے وہ عظیم مفکر ہیں جن کے نظریہ کی بنیاد پر ایک عظیم الشان مملکت معرض وجود میں آئی۔ ان کا نظریہ تمدن مکمل طور پر اسلام تھا اور آپ نے ایک اسلامی فلاحی ریاست کا نظریہ پیش کیا تھا۔

علامہ اقبال نے اپنی پوری زندگی اور تمام عمر مسلمانوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ہميشہ اپني شاعری اور افکار ميں مسلہ امہ كے اتحاد اور يكجہتي پر زور ديا، ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .