۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ 23 مارچ ایک نظریہ اور قرارداد جو پاکستان کے مخلصین کی زحمات کا نتیجہ تھا اس کے پاس ہونے کا ایک تاریخ ساز دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری اور جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ23 مارچ کے دن برصغیر کے تمام مسلمانوں نے اسلامی سوچ کے ساتھ ایک منفرد راہ کا تعین کیا اور 7 سال میں اسے حاصل کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں برصغیر کے غیور اور با ہمت مسلمانوں نے ایمان اتحاد اور تنظیم کی قوت سے ایسا عظیم اور خوبصورت ملک پاکستان حاصل کیا ہے۔

مزید کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال ، مشاہیر پاکستان اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کا ثمر ایک اسلامی مملکت وجود میں آئی۔ آزادی کی سمت کا تعین ایک تاریخ ساز مرحلہ تھا، ان عظیم قربانیوں کا ثمر آزاد فضاوں کی صورت ہمیں ملا ہے۔

جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے مدیر نے کہا کہ ایک جدید، فلاحی، اسلامی، خوشحال مملکت کے قیام کا مقصد حاصل کرنے کے لئے محمد و آل محمدؐ کی تعلیمات اور نظریات کو اپنانا ہوگا ہم قرارداد قیام پاکستان کے مقاصد کو تحریک پاکستان کے جذبے اور کردار سے ہی حاصل کرسکتے ہیں۔

 آخر میں کہا کہ ہم اپنے آباؤ اجداد، مشاہیر پاکستان اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ہم آج آزاد ہیں، ساتھ میں دعا ہے کہ پروردگار عالم بحق اھلبیتؑ وطن عزیز پاکستان کو ایک جدید ترقی یافتہ، خوش حال اور غربت سے پاک ملک بنائیں اور اس کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .