۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ کرم علی حیدری

حوزہ/ آیۃ اللہ حافظ ریاض نجفی نے ہمیشہ بلاتفریق قوم و ملت کو متحد اور منظم اور منضبط اور طلاب عزیز اور مدارس علمی و حوزہ ھائے علمیہ کیلئے بے نظیر و باکمال بیشمار خدمات انجام دی ہیں اور اب تک الحمدللہ خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان اور صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کو تبریکی پیغام۔

تبریکی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسمہ تعالی

پاکستان کے مادر علمی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں پاکستان کے علمائے کرام اور مدارس کے ذمیداران نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان الیکشن میں شرکت کی اور اس الیکشن میں بلامقابلہ مفسر قرآن،استاذ الاساتذہ، پاکستان کی بزرگ اور علمی شخصیت حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی مدظلہ العالی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے آئندہ پانچ سالوں کیلئے پھر بھی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی مدظلہ العالی کا وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے لئے بلامقابلہ منتخب ہونا یہ انکی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور قوم و ملک کیلئے شاندار اور مخلصانہ خدمات کا واضح ثبوت اور نتیجہ ہے۔

میں عینی شاہد ہوں کہ اِس بزرگ عالم دین نے بہت ہی کم آرام فرمانے کے علاؤہ اپنی جان و صحت کی پرواہ کیئے بغیر عرصۂ دراز سے ہمیشہ بلاتفریق قوم و ملت کو متحد اور منظم اور منضبط اور طلاب عزیز اور مدارس علمی و حوزہ ھائے علمیہ کیلئے بے نظیر و باکمال بیشمار خدمات انجام دی ہیں اور اب تک الحمدللہ خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔

اس عظیم الشان پُر مسرت موقعے پہ میں اپنے محسن، استاذ الاساتذہ،مفسر قرآن حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی مدظلہ العالی کی خدمت اقدس میں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور تمام علمائے کرام اور پاکستان کے مدارس علمیہ کے ذمیداران کی خدمت میں خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں کما فی السابق(مفسر قرآن،محسنِ ملت حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج علامہ سید صفدر حسین نقوی النجفی اعلی اللہ مقامہ کے اس فانی جہان سے دار ابدی کی طرف انتقال فرمانے بعد سے لیکر ابتک) اس مرتبہ بھی حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی مدظلہ العالی کو وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے لئے صدر منتخب فرمایا ہے۔

دعاہے کہ خداوند متعال علمائے حقہ و مراجع تقلید عظام کا سایۂ الفت و محبت ہم سب کے سروں پہ قائم و دائم رکھے۔
اللہم آمین یارب العالمین بحق ن والقلم والشہداء و الصالحین و الصدقین

کرم علی حیدری المشہدی 
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .