۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو آئندہ پانچ سال کے لیے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے، 1989 میں وفاق المدارس کے بانی صدر محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد سے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی بلامقابلہ صدر منتخب ہوتے آرہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو آئندہ پانچ سال کے لیے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر علامہ محمد تقی نقوی نے انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ مجلس اعلیٰ کی طرف سے حافظ ریاض حسین نجفی کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا جبکہ اراکین کی طرف سے کوئی دوسرا امیدوار سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ1989 میں وفاق المدارس کے بانی صدر محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد سے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی بلامقابلہ صدر منتخب ہوتے آرہے ہیں۔

جامعۃالمنتظر میں منعقد ہونے والے مجلس عاملہ کا اجلاس میں ملک بھر سے مدارس دینیہ کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔پہلی بار طالبات کے مدارس کی خواتین پرنسپل صاحبان نے بھی شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے حکومت کے ساتھ رجسٹریشن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات پربریفنگ دی۔جبکہ دستوری ترامیم کو موخر کرتے ہوئے اراکین کو تجاویز بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی۔

مجلس عاملہ کے بعض شرکاءنے پانچ نئے وفاق المدارس کی تشکیل کو حکومت کی چال قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ وفاق المدارس الشیعہ کے ساتھ ہیں اور حکومت کی تقسیم کی پالیسی کو ناکام بنائیں گے۔

اجلاس میں مجلس اعلیٰ اور کابینہ کے اراکین علامہ ملک اعجاز حسین، علامہ سید افتخار حسین نقوی،علامہ جواد ہادی ،علامہ شاہد حسین نقوی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ فیاض حسین نقوی سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے 95 فیصد سے زائد اراکین اجلاس میں شریک ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .