۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
وفاق المدارس الشیعہ

حوزہ/ یکساں قومی نصاب، شہادةالعالمیہ کی تدریس ، امتحانی امور ،تربیت، علمی مسابقات، رجسٹریشن فارم زیر بحث آئیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس طالبات کی مجلس عاملہ کا اجلاس 21 مارچ کو جامعۃ المنتظر میں طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں مدارس طالبات کی صدر معلمات شریک ہوںگی ۔جس کے لیے گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق یکساں قومی نصاب، وفاق المدارس کی کارکردگی، مدارس طالبات میں شہادة العالمیہ کی تدریس کا جائزہ اور مشکلات کا حل، مجلس مشاورت برائے مدارس طالبات کی فعالیت ،امتحانی امور ،تحریر و تقریر کے لیے طالبات کی تربیت، مدارس طالبات کے مابین علمی مسابقات، تربیت معلمات پروگرام،رجسٹریشن فارم، کوائف اور رجسٹریشن فیس کے معاملات ایجنڈے پر ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ اجلاس میں صرف صدر معلمات ہی شریک ہو سکتی ہیں ۔ مدارس طالبات کا پرنسپل مرد ہونے کی صورت میں کوئی معلمہ اجلاس میں شریک ہوسکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .