حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس 12 جون بروز ہفتہ کو جامعۃ المنتظر لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔
سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کے مطابق اجلاس میں یکساں قومی نصاب، وقف املاک بورڈ ایکٹ پر نظرثانی کمیٹی کی پیشرفت کا جائزہ، اتحاد تنظیمات مدارس کے بینک اکاونٹس اور مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات ایجنڈے میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال 23 مارچ کو نئے صدر کے انتخاب اور کابینہ کی تشکیل کے بعد وفاق المدارس الشیعہ کا یہ پہلا اجلاس ہوگا، جس میں مختلف قومی امور کو زیر بحث لایا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔