حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/جعفر یہ الائنس پاکستان کی مر کزی کا بینہ کا اہم اجلاس بار گاہ حسینی میں منعقد ہوا جس میں علامہ حسین مسعودی،علامہ باقر حسین زیدی،علامہ نثار قلندری،علامہ فرقان حید عابدی،شبر رضا،سبط رضا،یعقوب شہباز،شہزاد رضوی،قاسم نقوی،حسن مہدی،ثروت رضوی،نیئر علی،شاہد بادامی و دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدر جعفر یہ الائنس پاکستان علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل مجالس وجلوس عزا کے حوالے سے علاقائی سطح پر پیش آنے والے مسائل کو حل کر نے کے لئے انتظامیہ و مقتدر حلقوں سے روابط کے زر یعے جعفر یہ الائنس مسائل کو حل کروائی گی اور اگلے ہفتے سے ملک بھر میں بھائی چارگی کی فضاء کو فروغ دینے کے لئے تمام مسالک کے علماء کرام سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایام عزا سے پہلے کراچی میں مر کزی استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے شیعہ سنی مسالک کے جید علماء کرام شر کت کریں گے۔
علامہ رضی جعفر نقوی کا مذید کہنا تھا عشرہ مجالس کے دوران شہر بھر کی مختلف امام بار گاہوں میں کر رونا ویکسین سنیٹرز بھی بنائے جائیں گے جس میں عزاداروں کو ویکسین کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی تمام ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو کرونا ویکسین کی آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کریں اور اگر کہیں بھی مشکلات پیش آئیں تو جعفر یہ الائنس کی میڈیکل ایڈ کمیٹی سے رابطہ کریں۔
اجلاس کے آخر میں علامہ عباس کمیلی،علامہ عون محمد نقوی،سلمان مجتبی اور صغیر عابد رضوی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گی ۔