۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ کرم علی حیدری

حوزہ/جمہوری اسلامی ایران اور سامراجی ناپاک طاقتیں اسلام کے آغاز سے لیکر آج تک دشمنان اسلام نے مختلف روپ دھارے ہیں کبھی یہود و نصارٰی کے روپ میں تو کبھی منافقین کے روپ میں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران اور سامراجی ناپاک طاقتیں اسلام کے آغاز سے لیکر آج تک دشمنان اسلام نے مختلف روپ دھارے ہیں کبھی یہود و نصارٰی کے روپ میں تو کبھی منافقین کے روپ میں۔

کیونکہ دشمنانِ اسلام کو اسلام و اسلامی حکومتوں سے افکار و نظریات کے لحاظ سے از ہمہ جہت خطرہ لاحق ہے ۔مختلف ممالک میں اسلامی حکومتوں کے نعرے لگائے جاتے ہیں لیکن جس نے پوری دنیا میں عملی طور پہ ثابت کیا ہے کہ اُنکی حکومت مساوات کی بناء پہ اسلامی ہے وہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور مقام معظم رہبری مدظلہ العالی ہیں۔

ویسے تو جب سے انقلاب اسلامی ایران کی تحریک چلی تھی دشمن بھی خاموش نہیں بیٹھے تھے لیکن دشمن اُس وقت اپنی مکاریوں کو بروئے کار لاتے ہیں جب حکومت اسلامی کے استحکام کے لیے جمہوری اسلامی ایران کی غیور عوام بلاتفریق صدارتی انتخابات یا مقام معظم رہبری مدظلہ العالی کے لئے اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرتے کرتے ہیں تو دشمن داخل و خارج سے پریشان ہوکر غلط پروپیگنڈے کرتے ہیں۔اب بھی یہ حالات دکھائی دے رہے ہیں کہ جمہوری اسلامی ایران کے صدارتی انتخابات بالکل نزدیک آپہنچے ہیں تو اِن دنوں دشمنان اسلام نے اپنی مکاریوں کی یلغاروں کو مختلف طریقوں سے تیز کردیا ہے لیکن میں اتنا ضرور کہوں گا جنکی بنیادوں میں شہداء کا خون ہو وہ کبھی بھی بھٹک نہیں سکتے۔

طاغوتی طاقتوں نے اپنے ہتھکنڈوں سے ایران کی عوام میں فتنہ وفساد برپا کرنے اور انہیں جمہوری اسلامی ایران سے متنفر کرنے کیلئے بے بنیاد تہمتیں لگانے کی سازشوں کو تیز کردیا ہے لیکن جس قوم و ملت کے مربی اور رہنما علماء و فقہاء و بزرگانِ دین و مقام معظم رہبری اور مراجع تقلید عظام مدظلہم العالی ہوں انہیں کوئی راہِ راست سے ہٹانہیں سکتا۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .