۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ دور جاہلیت میں بیٹیوں کو ذلت کی علامت سمجھا جاتا تھا جبکہ دین اسلام نے بیٹیوں کے عزت و وقار پر تاکید ہوئے اسے رحمت قرار دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ با پردہ بیٹیاں بہترین اولاد ہیں جس کی ایک بیٹی ہو خداوند عالم اسے آتش جہنم سے ڈھال قرار دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ)/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے یکم ذیقعدہ بیٹیوں کے عالمی دن کے موقعہ پر کہا ہے کہ بیٹیاں رحمت ہیں وہ گھر خوش قسمت ہیں جہاں بیٹیاں ہوں۔ دور جاہلیت میں بیٹیوں کو ذلت کی علامت سمجھا جاتا تھا جبکہ دین اسلام نے بیٹیوں کے عزت و وقار پر تاکید ہوئے اسے رحمت قرار دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ با پردہ بیٹیاں بہترین اولاد ہیں جس کی ایک بیٹی ہو خداوند عالم اسے آتش جہنم سے ڈھال قرار دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو مغربی تہذیبی یلغار سے اپنی نوجوان نسل کو بچاتے ہوئے دین مقدس اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرانا ہوگا۔ مغربی ثقافت کے شب خون نے مسلمان معاشرے سے عفت پاکدامنی حیا اور غیرت جیسے اعلیٰ انسانی اقدار کو چھینا ہے۔ حضرت سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد سے اپنی مودت کا ثبوت دیتے ہوئے ہمیں اپنی بیٹیوں کو سیدہ فاطمہ الزہراء کا پیروکار بنانا ہوگا۔ خاتون جنت کی حیات طیبہ مسلم خواتین کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ قرآن کریم اور سنت کی روشنی میں گزری اس لئے اھل بیت رسول اللہ میں سیدہ فاطمہ معصومہ کو منفرد مقام حاصل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .