حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بلتستان/ہفتہ 12 جون 2021 کو آئی ایس او پاکستان بلتستان ڈویژن کے پری بورڈ رزلٹ کے سلسلے میں ویمن ڈگری کالج سکردو میں ایک عظیم الشان تقریب " تقسیم انعامات و نتائج "کے موضوع پر فیڈرل گرلز ڈگری کالج اسکردو میں منعقد ہوئی ۔
تقریب میں طلباء و طالبات کے علاؤہ مرکزی رکن نظارت آئی ایس او پاکستان کاچو زاہد سابق ڈائریکٹر زراعت گلگت بلتستان ، رکن زیلی نظارت آئی ایس او بلتستان آغا علی رضوی ، شیخ ذوالفقار علی انصاری رکن انجمن امامیہ اور سید مبارک تحصیلدار نمائندہ ضلعی انتظامیہ نے شرکت کیا ۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان پچھلے کئ دہائیوں سے تعلیم و تربیت کے میدان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور امید کرتے ہیں آئیندہ بھی اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے اور تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ معاشرے سازی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔
آخر میں پری بورڑ میں اعلی نمبروں میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ آئی ایس او پاکستان بلتستان ڈویژن کے پری بورڈ امتحان میں کلاس نہم سے عنیتہ بتول جناح پبلک اسکول اینڈ کالج اسکردو نے ٹاپ کیا اور شیخ ذوالفقار علی انصاری کے دست مبارک سے لیب ٹاپ وصول کیا جبکہ دہم کلاس سے عابد حسین پبلک اسکول اینڈ کالج اسکردو نے ٹاپ کیا اور آغا علی رضوی کے دست مبارک سے لیب ٹاپ حاصل کیا۔