۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ شیخ مرزا علی

حوزہ/ اسلامی تحریک ایک مرتبہ پھر اپنی موقف پر قاٸم رہتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہے جلد از گلگت بلتستان کو آٸینی وقومی دھارے میں شامل کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسکردو/ اسلامی تحریک کے صوبائی آرگنائزر شیخ مرزا علی نے دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ اسکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر یعنی ظلم و استبداد کے خلاف اور جہد وجہد آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے اہم تاریخی دن ہے۔ اسی تناظر میں جہاں ہم مسلمانوں کے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں اس سے کہیں بڑھ کر گلگت بلتستان کے محرومیوں خصوصا اتنی قربانیوں کے باوجود اسکی آٸینی حیثیت نہ دینے پر بھی ارباب اقتدار سے شاکی اور گلہ مند ہیں۔

گلگت بلتستان کو آئینی و قومی دھارے میں شامل کیا  جائے، علامہ شیخ مرزا علی

گلگت بلتستان کو آئینی و قومی دھارے میں شامل کیا  جائے، علامہ شیخ مرزا علی

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔ پاکستان کے اقتصادی ترقی گلگت بلتستان پر منحصر ہیں اور اسکی بیش بہا خصوصی اہمیت کے نظر اسکی آٸینی حیثیت کے بارے میں اسلام آباد سے جو آوازیں بلند ہورہی تھی وہ کمزور ہوتی دکھاٸی دے رہی ہے۔ لیکن پانچویں صوبے کے سوچ اور نعرے کی خالق جماعت کی حیثیت سے اسلامی تحریک ایک مرتبہ پھر اپنی موقف پر قاٸم رہتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہے جلد از گلگت بلتستان کو آٸینی وقومی دھارے میں شامل کرے۔

گلگت بلتستان کو آئینی و قومی دھارے میں شامل کیا  جائے، علامہ شیخ مرزا علی

واضح رہے کہ اس موقع پر علامہ شیخ مرزا علی کے ہمراہ علامہ شیخ رضا بہشتی، آغا سید حسن فلسفی، محمد شبیر حافظی، آغا سید محمد علی موسوی، حاجی یوسف اخوندزادہ، وزیر حامد شگری اور حاجی الیاس “سمیت دیگر رہنما موجود تھے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .