۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
علامہ شیخ مرزا علی

حوزہ/ متحدہ علماء فورم جی بی کے قائم مقام صدر حجۃ الاسلام ڈاکٹر شیخ بشیر احمد استوری نے معروف عالم دین، امام جمعہ دنیور حجۃ الاسلام والمسلمین آغا مرزا علی کا اسلامی تحریک کا آرگنائزر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے اسے ہوئے علاقے کیلئے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ علماء فورم جی بی کے قائم مقام صدر حجۃ الاسلام ڈاکٹر شیخ بشیر احمد استوری نے معروف عالم دین، امام جمعہ دنیور حجۃ الاسلام والمسلمین آغا مرزا علی کا اسلامی تحریک کا آرگنائزر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے علاقے کیلئے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حجۃ الاسلام  شیخ مرزا علی نگری ایک انتہائی باصلاحیت سنجیدہ علمی شخصیت ہونے کے ساتھ فہم و فراست، صبر و تحمل کے بھی  مالک ہیں اور عرصہ دراز سے قائد محترم کے ساتھ گہرا تعلق اور شہید آغا سید ضیا الدین رضوی اعلی اللہ مقامہ کے ساتھ ہم نشینی اور شریک کار رہنے کی بنا پر سیاسی، معاشرتی، دینی مذہبی اور دیگر اہم مسائل کا درست ادراک کے ساتھ بہترین تجربے کے حامل ہیں۔

لہذا امید ہے کہ وہ اپنے علم، تجربہ اور فہم و فراست کو بروئے کار لاتے ہوئے گلگت بلتستان میں اسلامی تحریک کے تنظیمی اسٹریکچر کو بہتر سے بہتر بناکر اپنے جیسے باصلاحیت افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر منظم فعالیت اور اس کی مقبولیت کے لئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے اور گلگت بلتستان کے بنیادی آئینی حقوق کے حصول کیلئے بھی کما فی السابق اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .