۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسلامی تحریک گلگت بلتستان

حوزہ/ گلگت میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان جی بی کے صوبائی قائدین شیخ میرزا علی، شیخ شرافت حسین ولایتی، شیخ منیر حسین منوری و دیگر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی بنیادیں ہل چکی ہیں، دنیا کا نقشہ بدلنے والا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین شیخ میرزا علی، شیخ شرافت حسین ولایتی، شیخ منیر حسین منوری و دیگر نے گلگت میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی بنیادیں ہل چکی ہیں، دنیا کا نقشہ بدلنے والا ہے۔ ایسے میں ہر ملک اپنے لیے اسٹریٹیجک پالیسی کا تعین کرتا ہے۔

مگر آج تک گلگت بلتستان کو اس کی خصوصی حیثیت کے مطابق نہیں دیکھا گیا۔ جی بی کی خصوصی حیثیت دنیا کے کسی بھی فورم پر رجسٹرڈ نہیں ہے۔ چھہتر سالوں سے ظلم ہو رہا ہے۔ صوبائی حکومت وفاق کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .