۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
جامعہ اشرفیہ

حوزہ/ لاہور میں دیوبندی مکتب فکر کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ نے مشہور ایپلیکشن ’’ٹک ٹاک‘‘ اور ’’سنیک ویڈیوز‘‘ کے استعمال کو حرام قرار دیدیا ہے۔ جامعہ اشرفیہ کی جانب سے جاری ہونیوالے فتویٰ  میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیوز بنانا اور اسے دوسروں کو فارورڈ کرنا حرام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور میں دیوبندی مکتب فکر کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ نے مشہور ایپلیکشن ’’ٹک ٹاک‘‘ اور ’’سنیک ویڈیوز‘‘ کے استعمال کو حرام قرار دیدیا ہے۔ جامعہ اشرفیہ کی جانب سے جاری ہونیوالے فتویٰ  میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیوز بنانا اور اسے دوسروں کو فارورڈ کرنا حرام ہے۔

سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی ٹک ٹاک اور سنیک ویڈیو ایپ کی گندی اور بیہودہ ویڈیوز ایمان ختم کرنے والی چیزیں ہیں، لہذا ان ایپلی کیشنز کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز بنانا اور انہیں آگے بھیجنا بھی حرام ہے۔
 
فتوے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے، لیکن ہمارے ملک کے نوجوان بیہودگی پر مبنی ان ایپلی کیشنز کے باعث پستی کا شکار اور تباہ ہو رہے ہیں۔ لوگوں میں اس حوالے سے آگہی پھیلانے کی ضروت ہے، کہ وہ اپنی اولاد کو اس قسم کی چیزوں سے بچا کر رکھیں۔ ہمارے نوجوان عموماً غلط اور صحیح کے استعمال میں محتاط نہیں ہوتے، لہٰذا بسا اوقات جائز کام کو بھی ناجائز اس لیے تصور کیا جاتا ہے کہ تھوڑی سے چھوٹ ملنے پر لوگوں کے ناجائز عمل اختیار کر لینے کا امکان ہوتا ہے، اس لیے ایسی صورت کو مدنظر رکھتے ہوئے دین کی رو سے کسی جائز کام کی بھی ممانعت ہوتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .