۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
الخدمت فاؤنڈیشن کا بلوچستان میں نئے چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح

حوزہ/ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کہا کہ سڑکوں سے اپنا رزق تلاش کرنے والے یہ بچے ہمارے معاشرے کا حساس گوشہ ہیں اور اِنکی آبیاری ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔ اسوقت پاکستان میں لاکھوں سٹریٹ چلڈرن ہیں، جو حکومتی عدم توجہ اور معاشرتی رویوں کے باعث گھروں اور تعلیمی اداروں میں اپنا وقت گزارنے کی بجائے سٹرکوں پرمحنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الخدمت فاؤنڈیشن کے ایجوکیشن پروگرام کے تحت بلوچستان کے علاقے اشکنی میں نئے چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے سنٹر کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابقزالخدمت بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمد کرد، ریجنل مینجر عبداللہ خان، ریجنل کوآرڈینیٹر ایجوکیشن پروگرام محمد فیضان اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد ہاشمی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کہا کہ سڑکوں سے اپنا رزق تلاش کرنے والے یہ بچے ہمارے معاشرے کا حساس گوشہ ہیں اور اِن کی آبیاری ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔ اس وقت پاکستان میں لاکھوں سٹریٹ چلڈرن ہیں، جو حکومتی عدم توجہ اور معاشرتی رویوں کے باعث گھروں اور تعلیمی اداروں میں اپنا وقت گزارنے کی بجائے سٹرکوں پرمحنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔

اس سنگین مسئلے کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کا قیام عمل میں لا رہی ہے، جس کے تحت اب تک پنجاب میں 16، خیبر پختونخواہ میں 17 اور بلوچستان میں 6، سندھ میں 3 اور گلگت بلتستان میں ایک سنٹر قائم کئے جاچکے ہیں۔ ان سینٹرز میں 2 ہزار کے قریب بچوں کو صحت، رسمی و غیر رسمی تعلیم کی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں کے مواقع بھی فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ تقریباََ 350 سٹریٹ چلڈرن ان سنٹرز سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سکولوں میں باقاعدہ طور پر داخل ہوچکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .