۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ عوام کو اپنے منتخب نمائندوں سے توقعات وابستہ ہیں۔ اس لئے حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی اور منتخب نمائندوں کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے حزب اختلاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ، اراکین اسمبلی میر اکبر مینگل، میر زابد علی ریکی، احمد نواز بلوچ ایم پی اے و دیگر موجود تھے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کی عوام آج بھی پسماندگی کا شکار ہیں بلوچستان کے تمام علاقوں میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقم مختص کی جائے۔ عوام کو اپنے منتخب نمائندوں سے توقعات وابستہ ہیں۔ اس لئے حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی اور منتخب نمائندوں کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام تو پہلے ہی احتجاج کر رہے تھے مگر اب اراکین اسمبلی بھی احتجاجی کیمپ میں بیٹھ گئے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ، ایم پی اے میر اکبر مینگل، ایم پی اے میر زابد علی ریکی نے کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے مگر صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کر رہی ہمارے حلقوں میں کامیاب ایم پی ایز کی بجائے الیکشن ہارنے والوں کو فنڈز دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام دشمن بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .