۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ صوبائی صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان نے کہا کہ نظریہ پاکستان ، درس حریت ،غیرت و حمیت ،آزادی اور جہاد کی تعلیمات کو آئندہ نسل سے مخفی رکھنا قوم کے ساتھ زیادتی ہو گی، انشاءاللہ ہم اسلامی تاریخ مسخ کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے،حکومت تعصب اورلادینیت پھیلانے سے باز رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر اسلامی مسلمات کونظر انداز کرکے ناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،قومی یکجہتی اور اتحاد امت کے خلاف اس گھناونی سازش کو مسترد کرتے ہیں ۔پاکستان میں کسی ایک مکتبہ فکر کی اجارہ داری نہیں۔ یہاں تمام مذاہب و مسالک کے پیروکار بستے ہیں۔ چور دروازوں سے ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

ہم حکمرانوں کو خبردار کررہے ہیں کہ یکساں نصاب تعلیم کی آڑ میں حکومت تعصب اورلادینیت پھیلانے سے باز رہے،ریاستی ادارے بھی ہوش کے ناخن لیں۔ اسلام کی تاریخ کو مسخ کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور درس حریت ،غیرت و حمیت ،آزادی اور جہاد کی تعلیمات کو آئندہ نسل سے مخفی رکھنا قوم کے ساتھ زیادتی ہو گی۔ اہل فکر و دانش لوگوں کوقوم کے خلاف ہونے والی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان عمل میں آئیں ۔ورنہ آنے والی نسلیں یہود و ہنود کو ہیرو سمجھیں گی اور اسلام کے ہیروز کے ناموں سے بھی ناواقف ہوں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .