۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
محمد حسین محنتی

حوزہ/ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ اسلام مغلوب نہیں غالب ہونے کیلئے آیا ہے، اپنی اصلاح کے ساتھ معاشرے کی دینی ضروریات کو کیسے پورا کریں یہ علماء کرام کا کام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ زندگی اللہ سے قربت اور اقامت دین کیلئے جدوجہد بڑھانے کا نام ہے، باطل نظام سے ٹکرائے بغیر انقلاب اور اسلامی نظام کے سوا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، علماء کرام منبر و محراب کے پلیٹ فارم سے اصلاح معاشرہ کے ساتھ اقامت دین کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ شعبہ مساجد و مدارس کے تحت فاضلین درس نظامی و مفتیان کرام کے اعزاز میں منعقد کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر صوبائی نائب امیر عبدالغفار، حافظ نصراللہ عزیز، جامعہ منصورہ کے مفتی ولی محمد اصلاحی، جامعہ حنیفیہ کے مولانا یامین منصوری، جامعہ حرمین کے مدیر مفتی عطاءالرحمن، فقہ اکیڈمی کے مفتی مصباح اللہ صابر، جامعہ الاخوان مولانا عبدالوحید ،ناظم شعبہ مولانا ملک آفتاب احمد اور مفتی عرفان عادل سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ پاکستان اسلام و شریعت کے نفاذ کیلئے بنا تھا، ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل بھی اسلامی نظام کے قیام میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مغلوب نہیں غالب ہونے کیلئے آیا ہے، اپنی اصلاح کے ساتھ معاشرے کی دینی ضروریات کو کیسے پورا کریں یہ علماء کرام کا کام ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .