۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا یوسف اصلاحی

معروف عالم دین مولانا یوسف اصلاحی صاحب کا انتقال ہو گیا۔ انہوں نے نوئیڈا کے فورٹیز ہسپتال میں رات تقریبا ایک بجے آخری سانس لی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گزشتہ رات تین بجے کے قریب معروف اہلسنت عالم دین، مصنف، محقق، مفسر اور داعی و مبلغ جناب مولانا محمد یوسف اصلاحی اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

مولانا جماعت اسلامی ہند کے رکن تھے و آپ نے طویل عمر پائی اور ساری زندگی تصنیف و تالیف اور دعوت دین کے کاموں میں صرف کی۔ مولانا کی کم و بیش ساٹھ چھوٹی بڑی تصانیف اہل علم و قلم کے حلقوں میں قبول عام حاصل کرچکی ہے اور داد و تحسین پاچکی ہے۔ جن میں 'آداب زندگی' 'قرآنی تعلیمات' 'آسان فقہ' 'روشن ستارے' اور 'ختم نبوت قرآن کی روشنی میں' خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

مولانا محمد یوسف اصلاحی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر بورڈنگ ہاوس گھیر سیف الدین خاں میں 4 بجکر 15 منٹ پر ہوگی۔ یہ اطلاع مرحوم کے صاحبزادے سعود اختر صاحب نے دی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .