۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
سید محمد صادق علی پرست،رضوی ثقافتی فاؤنڈیشن کے نئے انچارج مقرر

حوزہ/ رضوی ثقافتی فاؤنڈیشن کے نئے سربراہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ وقت کے تقاضوں میں ذرائع ابلاغ کی ضرورت کا ادراک اور سوشل میڈیا سے ممکنہ نقاصانات پر توجہ ہماری ذمہ داریوں کا حصہ ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سید محمد صادق علی پرست ک ، رضوی ثقافتی فاؤنڈیشن کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔سید محمد صادق علی پرست نے تعلیم و تربیت کے شعبے میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے اور ان کے پاس تعلیمی اداروں میں کام کا سینتیس سالہ تجربہ ہے ۔

آستان قدس رضوی کے عہدیداروں کی شرکت سے منعقدہ ایک پروگرام میں رضوی ثقافتی فاؤنڈیشن کے نئے سربراہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ وقت کے تقاضوں میں ذرائع ابلاغ کی ضرورت کا ادراک اور سوشل میڈیا سے ممکنہ نقاصانات پر توجہ ہماری ذمہ داریوں کا حصہ ہے ۔

رضوی ثقافتی فاؤنڈیشن کی داغ بیل سن انیس سو چھیاسی میں، بہتر تعلیمی اداروں کی تشکیل اور ان کے نظم و نسق کے لئے ، ڈالی گئی اور آج اس فاؤنڈیشن کے تحت مختلف سطحوں کے چودہ اسکول چلتے ہيں جن میں چھے ہزار سے زائد طلبا و طالبات ، حصول تعلیم میں مصروف ہیں ۔ 
قابل ذکر ہے کہ رضوی ثقافتی فاؤنڈیشن آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی ارگنائزیشن کے تحت کام کرتا ہے ۔

آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی ارگنائزیشن کے سربراہ عبد الحمید طالبی نے اس پروگرام میں کہا کہ تربیت و تعلیم دونوں ساتھ میں ہونا چاہیے اور ایسا نہ ہو کہ تعلیم پر بہت زیادہ توجہ دی جائے اور تریبیتی پہلو پر کم توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا رضوی ثقافتی فاؤنڈیشن کو بھی ان دونوں مشنوں کو  ایک ساتھ رکھ کر مشہد اور ملک کے پسماندہ علاقوں میں کام کرنا چاہیے ۔
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .