۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
البصیرہ ثقافتی انسٹیٹیوٹ

حوزه / البصیرہ انسٹیٹیوٹ عراق کے سرپرست نے بغداد میں موجود ایرانی کلچرل ایڈوائزر سے ملاقات کے دوران عراق میں "ولایت فقیہ اور مقام معظم رہبری کے نظریات و افکار سے آشنائی" کے عنوان پر مشتمل ایک تعلیمی کورس شروع کرنے کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپوڑٹ کے مطابق البصیرہ ثقافتی انسٹیٹیوٹ عراق کے  اراکین نے ایرانی کلچرل ایڈوائزر  حجت الاسلام و المسلمین غلام رضا اباذری سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کی ابتدا میں البصیرہ ثقافتی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے کہا: یہ انسٹیٹیوٹ عراق میں تعلیمی کورسز کروانا چاہتا ہے جس کے بہتر اجراء کے لئے ہمیں جمہوریہ اسلامی ایران کے اداروں کی ثقافتی اور تعلیمی تجربیات سے استفادہ اور ان کی حمایت درکار ہے۔

انہوں نے کہا: ہم سال بھر میں چالیس عقائد کے تعلیمی کورسز شروع کرنا چاہتے ہیں کہ جن میں مسائل اعتقادی اور ولایت فقیہ کے موضوع سے آشنائی سمیت مختلف موضوعات پڑھائے جائیں گے۔

البصیرہ ثقافتی انسٹیٹیوٹ کے رئیس نے کہا: ہمیں امید ہے کہ یہ کورسز عراق کے صوبہ بصرہ، نیسان اور ناصریہ  تک وسعت اختیار کریں گے تاکہ ان کورسز میں شمولیت کے خواہشمند افراد اس میں شریک ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: آج کے دور کے اہم ترین موضوعات میں سے ایک "میڈیا اور جنگ نرم کے عراقی معاشرے پر اثرات" ہے جس میں ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کی رہنمائی کی ضرورت ہے تاکہ  بہتر اور مؤثر انداز میں دشمن کی مذموم پالیسیوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

عراق میں ایرانی کلچرل ایڈوائزر  حجت الاسلام اباذری نے کہا: ہم البصیرہ ثقافتی انسٹیٹیوٹ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں لیکن اس انسٹیٹیوٹ کے ایک سالہ پروگرام کا اندازہ اور اس کے شیڈول کو مشخص ہونا چاہئے تاکہ ایک معینہ مدت میں اس پروجیکٹ کو شروع کیا جا سکے۔

انہوں نے آخر میں اس بات پر تاکید کی کہ جمہوریہ اسلامی ایران عراق کے ثقافتی مجموعوں کو با اختیار بنانے کے لیے ہر قسم کی روحانی امداد اور اسٹریٹجک مشاورت کے لئے آمادہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .