۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
جامعہ الکوثر اسلام آباد میں علامہ سید عباس موسوی طاب ثراہ کی پہلی برسی منعقد

حوزہ/ جامعہ الکوثر اسلام آباد میں عالم باعمل اور سینئر معلم جامعہ الکوثر کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ الکوثر اسلام آباد میں عالم باعمل اور سینئر معلم جامعہ الکوثر کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔اس موقع پر قرآن خوانی کے بعد مجلس ترحیم برپا کی گئی جس سے ممتاز عالم دین علامہ شیخ محمد شفا نجفی قبلہ نے خطاب کیا اور درود پاک کی فضیلت، امر بالمعروف کی اہمیت اور بندگان خدا کو خدا شناس بنانے والے علماء کا مرتبہ و مقام کے تعلق مفصلا آگاہ فرمایا۔

تصویری جھلکیاں: جامعہ الکوثر اسلام آباد میں علامہ سید عباس موسوی طاب ثراہ کی پہلی برسی منعقد

آپ نے علامہ سید عباس موسوی اعلی اللہ مقامہ کی علمی و دینی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔علامہ شیخ شفا نجفی نے دور حاضر میں منبر حسینی پر ہونے والی گفتگو کے حوالے سے محتاط انداز اپنانے کی تاکید کرتے ہوئے میڈیا کے ذریعے غلط عقائد کی تشہیر کے نقصانات سے آگاہ کیا ۔

آپ نے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کو بانی عزا قرار دیتے ہوئے مصائب اہلبیت پیش کیے ۔قرآن خوانی و مجلس ترحیم کے اختتام پر خانوادہ علامہ سید عباس موسوی اعلی اللہ مقامہ کی جانب تمام شرکاء کے لئے طعام کا اہتمام کیا گیا ۔

یاد رہے کہ برسی کے اس پروگرام میں شیخ جامعہ،کے علاوہ مرحوم کے  فرزند اکبر آغا سید رضا موسوی اور علماء کرام، طلاب دینی و ملی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد شرکت کی۔جبکہ کرونا sops پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .