پردہ
-
احکام شرعی:
میں نے ایک یتیم بچی کو گود لے کر پالا ہے اب وہ جوان ہوچکی ہے آیا اس پر واجب ہے کہ مجھ سے یا میرے بیٹوں سے حجاب کرے؟
حوزہ|یتیم کی پرورش کا بہت زیادہ ثواب ہے مگر یاد رہے کہ وہ یتیم بچی آپ کے لۓ نا محرم ہے ،اس بناء پر اس بچی کے لئے آپ سے اور اسی طرح آپ کے بیٹوں سے بھی پردہ کرنا واجب ہے۔
-
مسلمان عورت کے لیے ایک دن بھی حجاب کے بغیر گزارہ مشکل ہے، مولانا نجیب الحسن زیدی
حوزہ/ اگر ایران میں اسلامی شناخت کو مٹانے کے لئے مغربی ممالک کی جانب سے ملینز ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے تو اسلامی دنیا میں بھی اسلامی تہذیب کے تارو پور اکھاڑ پھینکنے کے لئے مسلسل مغرب و لیبرل طرز فکر منصوبہ بندی کر رہا ہے ، چونکہ مغرب کے مقابل اگر کہیں دم دار انداز میں کوئی مقابلہ آرائی کر سکتا ہے تو یہ اسلامی کلچر ہے ۔
-
امت مسلمہ کی شہزادیوں کو چاند نہیں سورج بن کر رہنا چاہیئے!!
حوزہ/ یہ میں اس لئے کہہ رہا ہوں کیوں کہ آپ جیسی باعزت بہنوں کو کوئی غیر محرم اور عام شخص دیکھ کر محظوظ نہ ہوں، آپ جیسی باعزت، با ہمت، با غیرت بہن اور شہزادی کو صرف وہی دیکھ سکے جس کے لئے شریعت اسلامیہ نے حلال وجائز کیا ہے۔
-
دشمن، ہماری خواتین کے پردے پر نظر رکھے ہوئے ہے، مولانا ذوالفقار انصاری
حوزه/ صدر انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان آغا باقر الحسینی اور مولانا شیخ ذوالفقار علی انصاری نے برولمو کالونی سکردو کا دورہ کیا، اس موقع پر مدرسه اکبریہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس سے صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان اور شیخ ذوالفقار علی نے خطاب کیا۔
-
مغربی کلچر میں خواتین کیلئے کوئی اہمیت اور مقام نہیں، حجت الاسلام حمیدی نژاد
حوزہ/ امام جمعہ عالیشهر ایران نے کہا کہ آج مغربی ثقافت میں خواتین کیلئے کوئی اہمیت اور مقام نہیں ہے اور اس کی عزت کو ایک جانور کے برابر کر دیا ہے، لہٰذا مغرب کو عورتوں پر ہونے والے ظلم کا جواب دینا ہوگا۔ مغرب کے مقابل اسلام میں اس حد تک خواتین کا مقام بلند ہے کہ رسول خدا (ص) با حجاب لڑکیوں اور عورتوں کی تعظیم کرتے ہیں اور اپنی بیٹی فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کے ہاتھوں کا بوسہ لیتے ہیں۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ہمارے اسلامى معاشرے کے خلاف ثقافتى جنگ ميں دور حاضر کى عورت کى کيا ذمہ دارى ہے؟
حوزہ؍پردے کى پابندى اور ايسے ملبوسات سے اجتناب کرنا جو دشمنوں کى ثقافت کى پيروى کہلائے اہم واجبات ميں سے ہے۔
-
دوسرا حصہ؛
اسلام میں حجاب کی اہمیت
حوزہ/ پردہ عورت کے لئے آئینی قلعہ ہے۔ یہ اشارہ ہے بد معاشوں کو دور رکھنے کا یہ اشارہ ہے کہ اس چادر کے اندر صرف صورت ہی نہیں بلکہ سیرت بھی ہے۔
-
خاندانی مسائل کے ماہر:
عاشورائی ثقافت میں ’’ حجاب‘‘ خواتین کا بہترین اسلحہ ہے
حوزہ/ ایران کے شہر فاضل آباد میں نوجوان اور نوعمر لڑکیوں کے لیے "عاشورائی خواتین کا اخلاق اور طرز عمل" کے موضوع پر ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی۔
-
مریم اشرفی گودرزی:
دنیا کے تمام مذاہب نے حجاب و عفاف کا حکم دیا ہے
حوزہ/ حجاب کا حکم صرف اسلام میں ہی نہیں بلکہ یہودیت اور عیسائیت اور دیگر مکاتب میں بھی دیا گیا ہے اور اگر تاریخ پر نظر ڈالیں تو یہودیت اور عیسائیت نے بہت زیادہ سنجیدگی اور تاکید کے ساتھ اپنے پیروکاروں کو حجاب کا حکم دیا ہے۔
-
ہندوستان؛ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکولز اور کالجز میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی آزادی فراہم کریں، مولانا عباس باقری
آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ پرسیڈینٹ، گورنمنٹ قاضی: ہندوستان ایک سیکیولر ملک ہونے کی بنا پر ہمیں مذہبی آزادی حاصل ہے لہذا ملک کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکولوں اور کالجوں میں مسلم لڑکیوں کو تحفظ فراہم کریں اور انہیں اسکول ڈریس کوڈ کے ساتھ اسی کلر میں حجاب پہننے کی اجازت دیتے ہوئے فاشسٹ طاقتوں کو دہشت گردی کرنے سے روکیں
-
حجاب، خاتون کا زیور ہے، مولانا سید غافر رضوی
حوزہ/ مدیر ساغر علم دہلی: حجاب، عورت کا مسلم الثبوت حق ہے۔ حجاب کسی خاص دین و مذہب سے مربوط نہیں ہے بلکہ یہ ہر مذہب کی عورت کے لئے زیور ہے، کون بے غیرت مرد ایسا ہوگا جو اپنی ماں بہنوں کو بازار میں برہنہ دیکھنا پسند کرے گا؟
-
اسلام میں جتنی آزادی اور احترام خواتین کے لئے ہے وہ کہیں پر بھی نہیں ہے، سیدہ فائزہ زیدی
حوزہ/ معروف مذہبی اسکالر: دنیا کے وہ ممالک جہاں پر ریپ کیسز زیادہ ہیں اس کی اصلی وجہ احکام الہی کی پایمالی ہے، اگر خواتین مناسب لباس پہن کر باہر نکلیں اور اپنے لباس کے ذریعے دوسروں کو جذب نہ کریں تو کسی کی جرات نہیں ہوگی کہ وہ عورت کو میلی آنکھوں سے دیکھے اور اگر معاشرہ حجاب کی اہمیت کو سمجھے تو بہت سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
-
پردہ کرنا فطرت کا تقاضہ ہے، سید جمال موسوی کرگلی
حوزہ/ ذاتی طور پر پردہ ضروری ہے اور ثابت بھی ہے لیکن اعتباری طور پر ہر رنگ و مذہب اپنے اپنے مذہب کے اعتبار سے یا اپنے کلچر کے اعتبار سے پردہ کی تعریف کرتا ہے۔
-
قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل:
پردہ عورت کا زیور بھی ڈھال بھی، مولانا انیس الرحمن قاسمی
حوزہ/ پردہ نہ صرف زینت ہے،بلکہ اس کی عظمت وعفت کے لیے ڈھال ہے، پردہ شیطان اورشیطانی افکاروخیالات رکھنے والوں کے لیے شمشیر برہنہ ہے، یہی وجہ ہے کہ شیطانی ٹولی پردہ کے خلاف برسر پیکار ہے۔
-
کرناٹک حجاب تنازعہ؛ بہادر بیٹی مسکان نے سنائی اپنی کہانی خود اپنی زبانی
حوزہ/ اگر انھیں حجاب پہن کر کالج آنے سے منع کیا جاتا ہے تو کیا وہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ پائیں گی؟ اس کے جواب میں مسکان کا کہنا ہے کہ ’حجاب ہماری شناخت کا حصہ ہے۔
-
پردہ واجب اور خواتین کی زینت ہے، حجت الاسلام سید ذاکر حسین جعفری
حوزہ/ آئمہ معصوم علیھم السلام کی ازواج اور بیٹیوں کے لئے بھی پردہ لازمی تھا۔ پردہ مراجع عظام، علماء، مومنین اور معاشرے کے مختلف طبقات کے افراد کی ماوں، بہنوں ، بیویوں اور بیٹیوں کے لئےبھی ضروری ہے۔ پردہ تمام ادیان کا حصہ رہا ہے۔
-
ویڈیو/ باحجاب طالبہ پر کس طرح بھگوا طلبہ ٹوٹ پڑے، آپ بھی دیکھیں
حوزہ/ ریاست کرناٹک کے پی ای ایس کالج میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جس میں تنہا طالبہ پر سینکڑوں بھگوا طلبہ ٹوٹ پڑے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باحجاب طالبہ جیسے ہی کالج کیمپس میں داخل ہوئی، وہاں موجود بھگوا طلبہ جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے طالبہ کی جانب دوڑ پڑے جس کے بعد طالبہ نے بھی ان کے نعرے کے جواب میں اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔
-
لبرل نظریات انسان کو جنگلی تہذیب میں واپس لے جانا چاہتے ہیں، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عورت حجاب سے اپنی حرمت کا تحفظ کرے، اسے حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے آپ کو نمائشی اور متاع بازار بنائے یہ حقیقت ہےکہ باوقار لباس میں جنسی غرائز کے اُبھرنے کا امکان بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔
-
وہ گھر خوش قسمت ہے جہاں بیٹیاں ہوں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ دور جاہلیت میں بیٹیوں کو ذلت کی علامت سمجھا جاتا تھا جبکہ دین اسلام نے بیٹیوں کے عزت و وقار پر تاکید ہوئے اسے رحمت قرار دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ با پردہ بیٹیاں بہترین اولاد ہیں جس کی ایک بیٹی ہو خداوند عالم اسے آتش جہنم سے ڈھال قرار دیتا ہے۔
-
اسلام میں حجاب کی اہمیت
حوزہ/ پردہ ایک مسلم عورت کا مخصوص لباس ہے۔ یہ عالمگیر مسلم خواتین کا مشترکہ یونیفارم ہے حقیقت یہ ہے کہ تمام مذہبوں اورتمام تہذیبوں میں اسلام ہی کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس نے اپنی بیٹیوں کے لئے ایسا یونیفارم پیش کیا جس کی نظیر آج تک نہ مل سکی اور نہ آیندہ مل سکے گی۔
-
سرینگر؛ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ میں میلاد حضرت امام مہدی عج کی مناسبت سے محفل کا انعقاد/ خواتین پردہ کا محافظ بن جائیں، مقررین
حوزہ/ قم المقدس سے فارغ التحصیل معلمات نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ دور حاضر میں خواتین کو جن مسائل و مشکلات کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنے کے لئے زینبیؑ اور فاطمی کردار اپنانے کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر پردہ کے خلاف سازشیں رچائی جارہی ہیں ان سازشوں کو ناکام بنانا ہمارا اولین فریضہ ہے اس کے لئے خواتین کو چاہئے کہ وہ ہر حال میں پردہ کا محافظ بن جائیں۔
-
پردہ اسلامی شریعت کا حصہ، کسی کو اعتراض کرنے کا حق نہیں، مولانا خالد رشید فرنگی محلی
یوپی حکومت کے وزیر کی جانب سے مسلم خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی لگانے والے بیان پر مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پردہ اسلامی شریعت کا حصہ ہے، اس پر کسی کو اعتراض کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
-
حجاب خواتین کے تحفظ اور وقار کی ضمانت ہے، محترمہ فائزہ نقوی
حوزہ/ اسلام نے عورت کو قدر و قیمت عطا کی اور حجاب اس کے لیے لازم قرار دیا ہے تاکہ وہ اپنی پاکدامنی کا تحفظ کر سکے۔