۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
کرم علی حیدری

حوزہ/ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا اسلامی جمہوریہ ایران کے آٹھویں صدر کی شکل میں انتخاب اس سال عشرۂ کرامت میں خداوند متعال نے باکمال و لازوال عیدی عطا فرمائی ہے یقینا آج شہدائے اسلام،حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ،مقام معظم رہبری مدظلہ العالی،علماء و مراجع تقلید عظام اور ملت جمہوری اسلامی ایران اور حضرت امام زمانہ عج بہت خوش ہیں۔اور کفار و منافقین جہان ( آمریکا و اسرائیل یہود و نصارٰی) کے حتی الامکان ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔جس ملک اور قوم پہ حضرت امام العصر عج کا سایہ ہو وہ کبھی گمراہ نہیں ہوسکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی مدیر مؤسسہ و مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان و صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ بھاری بھر اکثریت آراء سے مرد مجاہد،مفکر اسلام،حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے پیروکار، شہدائے انقلاب اسلامی ایران کے ساتھی، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے خادم، سابق چیف جسٹس ایران،امیدِ مستضعفان حضرت آیۃ اللہ آقای سید ابراہیم رئیسی  صدارتی انتخابات میں جمہوری اسلامی ایران کے آٹھویں صدرِ محترم منتخب ہوگئے۔

اس پُرمسرت موقعے پہ مقام معظم رہبری مدظلہ العالی،ملت غیرت مند ایران،شہدائے انقلاب اسلامی، رزمندگان اسلام بالعموم اور حضرت امام العصر و الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت اقدس میں بالخصوص دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ واقعا اس سال عشرۂ کرامت میں خداوند متعال نے باکمال و لازوال عیدی عطا فرمائی ہے یقینا آج شہدائے اسلام،حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ،مقام معظم رہبری مدظلہ العالی،علماء و مراجع تقلید عظام اور ملت جمہوری اسلامی ایران اور حضرت امام زمانہ عج بہت خوش ہیں۔اور کفار و منافقین جہان ( آمریکا و اسرائیل یہود و نصارٰی) کے حتی الامکان ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔جس ملک اور قوم پہ حضرت امام العصر عج کا سایہ ہو وہ کبھی گمراہ نہیں ہوسکتی۔

 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .