۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولوی عبدالعزیز خالقی

حوزہ / اہلسنت کے امام جمعہ نے 13 آبان کو ملت ایران کی استکبار کے مقابلے میں فتح کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا: 13 آبان کے مارچ کا مقصد اور اس کا دنیا کے لئے پیغام "عالمی استکبار اور جمہوری اسلامی ایران کے دشمنوں سے نفرت کا اظہار" کرنا ہے۔

اہلسنت کے امام جمعہ مولوی عبدالعزیز خالقی نے ایران کے شہر بیرجند میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو میں ۱۳آبان(۴ نومبر 2018)"یوم اللہ"  کے جلوس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ۱۳ آبان کا دن اسلامی انقلاب کی بنیاد کے تکمیل کا دن ہے۔

 اہلسنت کے امام جمعہ نے ۱۳ آبان  کو ملت ایران کی استکبار کے مقابلے میں فتح کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا:  ۱۳ آبان کے مارچ کا مقصد اور اس کا دنیا کے لئے پیغام "عالمی استکبار اور جمہوری اسلامی ایران کے دشمنوں سے نفرت کا  اظہار" کرنا ہے۔  

مولوی عبدالعزیز خالقی نے ۱۳ آبان کے مارچ کےمقصد اور اس کے دنیا کے لئے پیغام کو  "استکبار جہانی اور جمہوری اسلامی ایران کے دشمنوں سے نفرت کا  اظہار" قرار دیتے ہوئےکہا:  یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ ۱۳ آبان یوم اللہ کو جمہوری اسلامی ایران کی تاریخ میں تین عظیم واقعات رونما ہوئے جن میں سے ایک یونیورسٹی کے غیور اسٹوڈنٹس کے ہاتھوں امریکی سفارتخانے کی تسخیر ہے کہ جسے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے "لانۂ جاسوسی" یعنی "جاسوسی کا گھر" سے تعبیر کیا تھا۔ یہ واقعہ ایران اسلامی کی تاریخ کا عظیم واقعہ شمار ہوتا ہے۔

اہلسنت کے امام جمعہ نے کہا: درحقیقت آج ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم سب مل کر اتحاد و وحدت  کے ساتھ جمہوری اسلامی ایران کے سپریم لیڈر کو اپنا محور قرار دیں تاکہ امام راحل حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ  اور مقام معظم رہبری دام عزہ کے دستورات پر پائبند رہتے ہوئے اور ان کے ارشادات کی روشنی میں اپنی ملت کے حقوق کا تحفظ کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: عالمی بربریت کا دشمن ہونا ہم سب کے دلی یقین کے طور پر ہونا چاہئے اور یاد رہے کہ ہمیں امریکہ کے دشمن ہونے میں ذرہ برابر بھی  شک نہیں ہے."

اہلسنت کے امام جمعہ مولوی عبدالعزیز خالقی نے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ  کے امریکہ کو "شیطان بزرگ" یعنی "سب سے بڑا شیطان" کہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ کبھی بھی جمہوری اسلامی ایران جیسے عزتمند ملک کی خیر و  بھلائی نہیں چاہتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .