۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
سیدہ معصومہ نقوی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی صدر: ہماری مجالس میں نوجوان طبقے کی فکری و روحانی تربیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے اور پیغام کربلا، امام حسین علیہ سلام و ان کے اصحاب با وفا کی قربانی کے صحیح مقصد کو عوام تک پہنچایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے فیصل آباد کے محلہ سدھوپورہ میں علاقے کی ذاکرات سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہ محرم الحرام میں اپنے قلب و روح کی پاکیزگی کے ساتھ مجالس عزا میں شرکت کریں اور ہماری مجالس میں نوجوان طبقے کی فکری و روحانی تربیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے اور پیغام کربلا، امام حسین علیہ سلام و ان کے اصحاب با وفا کی قربانی کے صحیح مقصد کو عوام تک پہنچایا جائے۔

ذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماہ محرم الحرام میں اتحاد و یگانگت کی فضا قائم کی جائے اپنی مجالس میں دیگر مسالک کی خواتین کو بھی دعوت دیں تاکہ فکر امام حسین علیہ سلام اس معاشرے میں عام ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .