۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حرم معصومہ قم

حوزہ/ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی خطاب فرمائیں گے اور علی صفدر رضوی نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سالہائے گزشہ کی طرح اس سال بھی شہادت حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے موقع پر قم المقدسہ حرم حضرت معصومہ (س) میں دو روزہ مجالس عزا کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی خطاب فرمائیں گے اور علی صفدر رضوی نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیں گے۔

ان مجالس عزا میں جناب جعفر حسن نظامت کے فرائض انجام دیں گے اور بین الاقوامی شعرائے کرام حجج اسلام مولانا عسکری امام، عوسجہ زیدی، مرتضی نگری، عباس ثاقب، بشارت امامی صاحبان بارگاہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔

ان مجالس عزا کا انعقاد 9 و 10 ربیع الثانی ،بروز بدھ و جمعرات ۔ 25 و 26 اکتوبر کو شام ۷ بجے حرم مطہر میں شبستان حضرت نجمہ خاتون صحن صاحب الزمان(عج) میں کیا جائے گا ، بعد مجلس کے آخر میں نیاز حضرت فاطمہ معصومہ کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

شہادت حضرت معصومہ قم (س) کے سلسلے میں قم المقدسہ میں دو روزہ مجالس کا اہتمام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .