۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شہادت حضرت علی

حوزہ/ صوبہ جھارکھنڈ میں شیعوں کی سب سے بڑی بستی حسین آباد ضلع پلاموں میں شہادت امیر کائنات کی مناسبت سے مجالس و جلوس کا اہتمام حسب قدیم کی طرح امسال بھی کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسین آباد ( جپلا) جھارکھنڈ، صوبہ جھارکھنڈ میں شیعوں کی سب سے بڑی بستی حسین آباد ضلع پلاموں میں شہادت امیر کائنات کی مناسبت سے مجالس و جلوس کا اہتمام حسب قدیم کی طرح امسال بھی کیا گیا ہے۔

19 رمضان المبارک کو بعد نماز صبح شیعہ جامع مسجد شیخ چراغ میں مجلس عزا کا انعقاد ہوگا جسے مولانا سید علی سجیر رضوی صاحب خطاب فرمائیں گے بعد مجلس شبیہ تابوت مولائے متقیان علیہ السلام برآمد ہوکر صدر امام بارگاہ تک آئیگا ۔۔۔۔اسی مناسبت شب میں 8 بجے صدر امام بارگاہ پر مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جسے عالی مولانا کونین علی صاحب قبلہ (مئو) خطاب فرمائیں گے۔

20 رمضان المبارک کو بعد نماز مغربین صدر امام بارگاہ پر مجلس شب شہادت کا اہتمام کیا گیا ہے جسے مولانا سید علی سجیر رضوی صاحب خطاب فرمائیں گے۔مجلس کے فورا بعد جامع مسجد شیخ چراغ علی میں اعمال شب قدر انجام دیئے جائیں گے۔

21 رمضان المبارک کو بعد نماز صبح صدر امام بارگاہ پر مجلس عزا منعقد ہوگی جسے امام جمعہ حسین آباد مولانا سید علی سجیر رضوی صاحب خطاب فرمائیں گے بعد مجلس شبیہ تابوت مولائے کائنات علیہ السلام برآمد ہوکر اپنے مخصوص راستوں سے گزرتا ہوا قلعہ مسجد میں اختتام پذیر ہوگا ان تمام مجالس میں سوز و مرثیہ کے فرائض جناب نقی امام نقن صاحب و ہمنوا انجام دیں گے اور جناب علی حسن صاحب و ہمنوا اپنے مخصوص انداز میں نوحہ خوانی فرمائیں گے جسمیں تمام مومنین سے شرکت کی گزارش ہے۔

واضح رہے 20 رمضان المبارک یعنی شب شہادت خواتین کی مجلس مردانی مجلس کے فورا بعد صدر امام بارگاہ میں منعقد ہوگی جسمیں تمام کنیزان حضرات زہرا سلام اللہ علیہا سے شرکت کی التماس ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .