۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
ایام فاطمیہ

حوزہ/ حسب سابق امسال بھی حسین آباد جھارکھنڈ ہندوستان میں ایام فاطمیہ کو پر شکوہ انداز سے منایا جائے گا اور مایہ ناز علمائے کرام خطاب فرمائیں گے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر حسین آباد (پلاموں، جھارکھنڈ) میں، حسب سابق امسال بھی شہادتِ حضرت صدیقۂ طاہرہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجالس عزاء و جلوس فاطمی کا 15، 16، 17 دسمبر کو رات کے وقت 7 بجے صدر امام بارگاہ وقف مرحومہ واصلہ بیگم حسین آباد (جپلا) ضلع پلاموں، جھارکھنڈ میں اہتمام کیا گیا ہے، جسمیں کثیر تعداد میں محبان حضرت زہراء سلام اللہ علیہا سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔

حسین آباد جھارکھنڈ میں ایام فاطمیہ پر شکوہ انداز سے منایا جائے گا

ایام فاطمیہ کی مجالسِ عزاء میں سوز و مرثیہ جناب سید نقی امام صاحب و ہمنوا، جبکہ پیش خوانی جناب سید علی حسن صاحب فرمائیں گے۔

مجالسِ عزاء سے عالی جناب مولانا اعظم مہدی خان صاحب قبلہ سلطانپوری اور عالی جناب مولانا سید علی سجیر رضوی صاحب قبلہ امام جمعہ حسین آباد خطاب کریں گے۔

حسین آباد جھارکھنڈ میں ایام فاطمیہ پر شکوہ انداز سے منایا جائے گا

واضح رہے کہ 17 دسمبر بروزِ اتوار بعد از نمازِ مغربین قلعہ مسجد سے جلوس فاطمی برآمد ہوکر صدر امام بارگاہ وقف مرحومہ واصلہ بیگم تک آئے گا اور جلوس کے اختتام پر مجلسِ عزاء منعقد ہوگی، بعد از مجلسِ شبیہ تابوت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی زیارت کرائی جائے گی۔

حسین آباد جھارکھنڈ میں ایام فاطمیہ پر شکوہ انداز سے منایا جائے گا

مجالس ایام فاطمیہ کے دوران، نوحہ و ماتم کے ساتھ ساتھ سبیل فاطمی کا بھی اہتمام ہو گا نیز 15 دسمبر بعد از نمازِ جمعہ صدر امام بارگاہ مانڈر، ضلع پلاموں جھارکھنڈ میں مجلسِ فاطمی کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے عالی جناب مولانا سید علی سجیر رضوی صاحب امام جمعہ حسین آباد خطاب کریں گے اور 16 دسمبر بعد از نمازِ مغربین شیعہ جامع مسجد حیدر نگر، ضلع پلاموں جھارکھنڈ میں مجلسِ شب شہادتِ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کا اہتمام کیا گیا ہے، جس سے بھی عالی جناب مولانا سید علی سجیر رضوی صاحب امام جمعہ حسین آباد خطاب کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .