۲۸ آبان ۱۴۰۳ |۱۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 18, 2024
مولانا سید کاظم علی زیدی

حوزہ/ آل شیعہ علماء راجستھان کے صدر مولانا سید کاظم علی زیدی نے بتایا کہ یہ مجالس کئی برسوں سے راجستھان میں منعقد ہوتی چلی آرہی ہیں جس میں مومنین و مومنات کثیر تعداد میں شرکت فرماتے ہیں اور ان مجالس کا امتیاز یہ ہے کہ ان میں راجستھان میں مشغول ائمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین کے خطابات ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال کی طرح اس سال بھی ہندوستان کے صوبہ راجستھان کی تمام شیعہ بستیوں اور شہروں میں مجالس ایام عزاء فاطمیہ کو صوبائی سطح پر منعقد کیاجائے گا جسمیں راجستھان کے ائمہ جمعہ و جماعت اور راجستھان کے مبلغین کے مایہ ناز خطاب ہو نگے۔

ہندوستان کے صوبہ راجستھان کی تمام شیعہ بستیوں اور شہروں میں ہر سال کی طرح اس بھی شہادتِ حضرت صدیقۂ طاہرہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجالس عزاء کا سلسلہ 1,2,3 جمادی الثانی 1446 منعقد ہوگا ان مجالس کو راجستھان میں مصروف مبلغین اور ائمہ جمعہ و جماعت سیرت جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے عنوان سے خطاب فرمائیں گے اس کے علاوہ کوئیز فاطمی کا بھی اہتمام ہوگا اور بعض مقامات پر جلوس فاطمی بھی برآمد کیا جائے گا۔

آل شیعہ علماء راجستھان کے صدر مولانا سید کاظم علی زیدی نے بتایا کہ یہ مجالس کئی برسوں سے راجستھان میں منعقد ہوتی چلی آرہی ہیں جس میں مومنین و مومنات کثیر تعداد میں شرکت فرماتے ہیں اور ان مجالس کا امتیاز یہ ہے کہ ان میں راجستھان میں مشغول ائمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین کے خطابات ہوتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .