۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
راجھستان

حوزہ/ ایرانی شہدائے راہ خدمت کی یاد میں تاراگڑھ اجمیر راجستھان کی شیعہ جامع مسجد المنتظر میں پنجایت خدام سید زادگان و انتظامیہ کمیٹی آستانہ عالیہ سید حسین خنگسوار کے زیر اہتمام مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مؤمنین شریک ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیاد شہدائے راہ حق صدر جمہوریہ اسلامیہ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی طاب ثراہ، آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم طاب ثراہ امام جمعہ تبریز، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان طاب ثراہ، گورنر تبریز جناب مالک رحمتی طاب ثراہ و دیگر عہدہ داران عزیزان، ایک مجلس کا اہتمام بتاریخ 24 مئی کو بعد نماز جمعہ شیعہ جامع مسجد المنتظر تارا گڑھ اجمیر راجستھان میں کیا گیا۔

راجستھان میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم کا اہتمام

مجلسِ عزاء سے تاراگڑھ اجمیر کے امام جمعہ حجت الاسلام مولانا سید نقی مھدی زیدی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے خدمت کی ایرانی اور عالم اسلام کیلئے خدمات کا ذکر کرتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کی۔

مجلس عزاء میں حجج الا سلام مولانا سید مظفر حسین، مولانا شاھد حسین مولانا اور نقی حسین جعفری کے علاؤہ مؤمنین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .