۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
مولانا سید نقی مھدی زیدی

حوزہ/ امام جمعہ تاراگڑھ نے اتر پردیش کے شہر سنبھل کے واقعہ پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں امن امان کی دعا فرمائی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃالاسلام مولانا سید نقی مھدی زیدی نے تاراگڑھ اجمیر راجھستان میں نمازِ جمعہ کے خطبوں میں نمازیوں کو تقویٰ الٰہی کی نصیحت کرتے ہوئے بیان فرمایا: تقویٰ الٰہی کے ذریعے ہی ہمارے اعمال قبول ہوتے ہیں۔

مولانا سید نقی مھدی زیدی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کے وصیت نامہ کا فقرہ "لوگوں کے حقوق کو ادا کرو" کی شرح کرتے ہوئے حاکم پر لوگوں کے حقوق کو بیان کرتے ہوئے فرمایا حاکم اور قائد کو عادل ہونا چاہیئے رسول خدا نے ارشاد فرمایا کہ حکومت کفر کے ساتھ باقی رہ سکتی ہے لیکن ظلم‌ کے ساتھ باقی نہیں رہ سکتی۔

امام جمعہ تاراگڑھ نے گزشتہ دنوں پاکستان کے صوبۂ پختونخوا کے سرحدی علاقہ ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے پشاور جانے والے شیعہ مسافروں کے قافلے پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے اور شیعہ نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مولانا نقی مھدی زیدی نے کہا کہ اس دلسوز سانحے میں شیعہ مسافروں کو گاڑیوں سے اتار اتار کر شہید کردیا گیا جس میں عورتوں اور بچوں کی ایک اچھی تعداد موجود تھی ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شیعان پاکستان کی حالت زار قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور پاکستان کے سراسر خلاف ہے۔

خطیب جمعہ نے مزید کہا کہ پاراچنار کے اس سانحے میں کمسن چھ چھ مہینے کے بچوں تک کو شہید کردیا گیا۔ اس وقت دہشتگردوں کے خلاف منظم اور جرأت مندانہ کاروائی کی ضرورت ہے۔

امام جمعہ تاراگڑھ نے اتر پردیش کے شہر سنبھل کے واقعہ پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں امن امان کی دعا فرمائی ۔

حجۃالاسلام مولانا نقی مھدی زیدی نے لبنان میں جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے حزب کے جوانوں اور فلسطینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا اس معرکے میں حزب اللہ اور فلسطینی عوام نے عزیمت ،عزت،شرف اور شجاعت کی اعلیٰ مثال قائم کی اور دنیا کو سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے نعرہ "نحن شیعتنا علی ابن ابیطالب" کا مطلب سجھادیا کہ حیدر کرار علیہ السلام کے وارث ہی جنگ میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرکے میدان کو فتح کرتے ہیں۔

امام جمعہ تاراگڑھ نے ایام عزاء فاطمیہ کے حوالے سے فرمایا: آنے والے ایام ایام عزاء فاطمیہ ہیں مومنین کو چاہیے ان ایام میں زیادہ سے زیادہ عزاداری کے ساتھ ساتھ اور لوگوں کے سامنے مظلومیت حضرت زھرا سلام اللہ علیہا کا ذکر کریں اور جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے عزائے فاطمی میں وسعت ہوتی جائے رہی ہے، لیکن یاد رکھیں کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کو نشر کرنا اور اسے دنیا تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .