۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ شیخ رحمت اللہ عرفانی

حوزہ/ جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن قم کے تحت شہدائے خدمت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک مجلسِ عزاء، حسینیہ جواد الائمہ میں منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام سمیت طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن قم کے تحت شہدائے خدمت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت کی مناسبت سے ایک مجلسِ عزاء، حسینیہ جواد الائمہ میں منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام سمیت طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جواد الائمہ اسلامک فاونڈیشن کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ عزاء اور قرآن خوانی

مجلسِ عزاء کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا، جس کی سعادت بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری و منقبت خواں مولانا محمد بشارت امامی نے حاصل کی، جبکہ مولانا محمد شریف میر اور مولانا عابد عبادی نے بارگاہِ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

جواد الائمہ اسلامک فاونڈیشن کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ عزاء اور قرآن خوانی

جواد الائمہ اسلامک فاونڈیشن کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ عزاء اور قرآن خوانی

مجلس سے بزرگ عالم دین علامہ شیخ رحمت اللہ عرفانی نے خطاب کرتے ہوئے شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی قومی و بین الاقوامی الٰہی سیاست کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے حدیث مبارکہ خیر الناس من ینفع الناس کو سرنامۂ کلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی خیر کے مصادیق میں سے تھے، ان کے صدر منتخب ہونے کے بعد دشمنوں کا کہنا تھا کہ شہید سے ایرانی عوام خوش نہیں ہیں، لیکن انہوں نے عوامی خدمت کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ثابت کر دیا کہ آپ عوام دوست تھے۔ دشمنوں کو آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی عوامی مقبولیت اور ان کی عوام کیلئے خدمات کا اندازہ، شہید کی تشییع سے ہوا ہوگا۔

جواد الائمہ اسلامک فاونڈیشن کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ عزاء اور قرآن خوانی

حضرت حجت الاسلام والمسلمین علامہ عرفانی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہونے والے تمام شہداء خاص طور پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی انقلابِ اسلامی کیلئے خدمات پر نیز روشنی ڈالی۔

استادِ حوزہ علامہ عرفانی نے ایرانی صدر کی شہادت کو عالم اسلام کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ شہید عالمی سطح پر مظلومین کی طاقتور آواز تھے۔

جواد الائمہ اسلامک فاونڈیشن کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ عزاء اور قرآن خوانی

بزرگ عالم دین علامہ شیخ رحمت اللہ عرفانی نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں مبلغین کی اہم زمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مبلغین کو علمی اعتبار سے مکمل طور پر آمادہ رہنا چاہیئے، تاکہ مختلف شبہات کا آسانی سے جواب دیا جا سکے۔

انہوں نے تواضع و انکساری کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مبلغین کو متواضع ہونا چاہیئے، کیونکہ تبلیغ میں مبلغین کے عمل کا اہم کردار ہوتا ہے۔

آخر میں انہوں نے شہدائے خدمت کے درجات کی بلندی اور لواحقین بالخصوص رہبرِ انقلابِ اسلامی کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا بھی کی۔

جواد الائمہ اسلامک فاونڈیشن کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ عزاء اور قرآن خوانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .