۴ تیر ۱۴۰۳ |۱۷ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 24, 2024
علی اسلامک مشن ٹورنٹو

حوزہ/ علی اسلامک مشن ٹورنٹو کینیڈا کے تحت ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت کے موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مؤمنین و مؤمنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی اسلامک مشن ٹورنٹو کینیڈا کے تحت ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت کے موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مؤمنین و مؤمنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

علی اسلامک مشن ٹورنٹو کینیڈا میں شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں جو تکلیف دہ سانحہ پیش آیا اور جس کے نتیجے میں صدر مملکت حضرت آیتہ اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ آیتہ اللہ علی آل ہاشم اور ڈاکٹر امیر حسین عبد اللہیان و آقائے مالک رحمتی ہیلی کاپٹر کے خراب ہونے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوئے، اس سلسلے میں علی اسلامک مشن ٹورنٹو کینیڈا نے فوراً ایک تعزیتی اجلاس طلب کرلیا۔

علی اسلامک مشن ٹورنٹو کینیڈا میں شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تعزیتی ریفرنس میں شریک علمائے کرام نے کہا کہ یہ خبر نہ صرف مملکت ایران کے لئے عظیم غم اور صدمہ کا سبب بنی، بلکہ تمام دنیا میں محبان آل محمد علیہم السلام کے لئے نیز انتہائی صدمہ کا باعث بنی۔

کینیڈا میں منعقدہ تعزیتی اجلاس کی سرپرستی علی اسلامک مشن کے سربراہ حجتہ الاسلام سید احمد رضا حسینی کر رہے تھے، جس میں کثیر تعداد میں مؤمنین و مؤمنات نے شرکت کی اور شہید صدر و رفقاء کے لئے فاتحہ خوانی اور مجلس ہوئی۔

علی اسلامک مشن ٹورنٹو کینیڈا میں شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تعزیتی ریفرنس میں رہبرِ معظم کی صحت و سلامتی کیلئے دعا کی گئی اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبر معظم و خانوادہ شہداء کو تعزیت پیش کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .