۴ تیر ۱۴۰۳ |۱۷ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 24, 2024
مولانا ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری

حوزہ/ انجمنِ پیروان ولایت کے سربراہ مولانا ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری نے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی اور ایرانی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

مجھے آذربائجان سیکٹر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان اور دیگر ساتھیوں کی المناک موت کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے، براہ کرم اس گہرے نقصان پر میری دلی تعزیت قبول کریں، صدر رئیسی عالم توانا، بےبدیل شخصیت وہ رہنما جن کی ایران کے لیے خدمات کو یاد رکھا جائے گا، ان کے وژن، عزم اور قوم کے لیے غیر متزلزل خدمات نے ایرانی عوام کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، ایران کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی کوششوں کو اس مشکل وقت میں فراموش نہیں کیا جائے گا۔ آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے تمام افراد ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ تھے، ان کی شہادت نے پوری ملت کو سوگوار کیا ہے۔ ہم اس سانحہ کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ ایران نے پہلے بھی اس سے زیادہ سنگین حادثات کا سامنا کیا ہے، ان شاء اللہ ایران اس سے بھی جلد ابھرے گا اور مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔۔ میری نیک دعائیں ان کے خاندان اور ان کے انتقال پر سوگوار ہونے والوں کے ساتھ ہیں، صدر رئیسی نے جو لازوال میراث اپنے پیچھے چھوڑی ہے اس میراث کو سنبھالنے کی ضرورت ہے اور یہ عھد کرنے کی ضرورت ہے کہ انقلاب اسلامی ایران پر کوئی آنچ نہ آنے پائے۔

غم و اندوہ کی اس گھڑی میں ہم جمہوری اسلامی ایران کے رہبر کبیر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ائ دیگر مراجع تقلید،حوزہ ھای علمیہ ،ایران کی شھید پرور عوام کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے رب العالمین کی بارگاہ شھداء کے علو درجات کے متمنی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .