حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے بزرگ عالم دین اور حوزہ علمیہ المہدی کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ غلام محمد سلیم نے کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کا دورہ کیا اور قونصل جنرل کو ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق، استاد العلماء اور حوزہ علمیہ المہدی (ع) کراچی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ غلام محمد سلیم نے ایرانی قونصلیٹ میں قونصل جنرل جناب نوریان سے ملاقات کی اور انہیں آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی المناک شہادت پر تعزیت پیش کی۔
انہوں نے اس عظیم سانحے کو عالم اسلام کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین بالخصوص رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا بھی کی۔
اس موقع پر مولانا سید ناظر تقوی، مولانا حیدر عباس، مولانا رضی حیدر، مولانا کامران عابدی، مولانا جی ایم کراروی، تنظیم عزاداری کے ایس ایم نقی، حیدر کرار ٹرسٹ کے برادر رضی رضوی، پیام ولایت کے برادر عرفان، متحدہ علماء محاذ کے مولانا امین انصاری اور برادر جواد موجود تھے۔