۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
علامہ محمد رمضان توقیر

حوزہ/ گورنر ہاؤس خیبر پختون خواہ پشاور میں شیعہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے گورنر فیصل کریم خان کنڈی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گورنر ہاؤس خیبر پختون خواہ پشاور میں شیعہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے گورنر فیصل کریم خان کنڈی سے ملاقات اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خانۂ فرہنگ کا دورہ اور ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

گورنر سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، صوبہ بھر میں قیام امن اور ڈیرہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کی کے پی کے گورنر سے ملاقات اور خانۂ فرہنگ ایران کا دورہ

فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ان شاءاللہ صوبہ بھر میں اور بلخصوص ڈیرہ کےلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کی کے پی کے گورنر سے ملاقات اور خانۂ فرہنگ ایران کا دورہ

آج کے دن ہی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خانۂ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاغومی سے بھی ملاقات کی اور سانحۂ ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر رفقاء کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور تعزیت پیش کی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کی کے پی کے گورنر سے ملاقات اور خانۂ فرہنگ ایران کا دورہ

علامہ محمد رمضان توقیر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت ملت اسلامیہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے اور ایسی شخصیات کے خلا کا پر ہونا ناممکن ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کی کے پی کے گورنر سے ملاقات اور خانۂ فرہنگ ایران کا دورہ

انہوں نے مزید کہا کہ ہم رہبر معظم، خانوادہ شہداء اور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور شہداء کی مغفرت اور بلندی درجات کےلئے دعا گو ہیں۔

اس موقع پر سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری اور مختلف مکاتب فکر کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کی کے پی کے گورنر سے ملاقات اور خانۂ فرہنگ ایران کا دورہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .