۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
کراچی میں شہید سید ابراہیم رئیسی اور رفقاء کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی کی جانب سے آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور رفقاء کی یاد میں مجلس ترحیم کا اجتماع کراچی میں منعقد ہوا۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ شہید سید ابراہیم رئیسی اور رفقاء کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی جانب سے شیخ رحمت علی ہال سولجر بازار کراچی میں ہوا۔

کراچی میں شہید سید ابراہیم رئیسی اور رفقاء کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق مجلس میں کراچی بھر کے تمام جید علماء کرام، معززین شہر، ایرانی قونصلیٹ کے ذمہ داران خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طالبی نیا، تنظیمی ذمہ داران اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہدائے خدمت کو اپنے اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے مجلس عزا سے خصوصی خطاب بھی کیا اور بزرگ عالم دین حجت الاسلام علامہ سید رضی جعفر نقوی نے اختتامی کلمات اور اجتماعی دعا فرمائی۔

قابل ذکر ہے کہ مجلس عزا سے قبل شہداء کے بلندی درجات کے لیے اجتماعی قرآن خوانی بھی کی گئی۔

کراچی میں شہید سید ابراہیم رئیسی اور رفقاء کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .