۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
سازمان ملل

حوزہ/ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اگلے ہفتے ایران صدر مرحوم سید ابراہیم رئیسی کی یاد میں ایک تعزیتی نشست منعقد کرنے جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کر رہے ملک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ اجلاس 30 مئی بروز جمعرات منعقد ہوگا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 30 مئی 2024 کو صبح 10:00 بجے صدر اسلامی جمہوریہ ایرانعزت مآب سید ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسمبلی ہال میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کر رہی ہے۔

کل جمعرات کے روز بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے نمائندوں نے ایران کے صدر شہید رئیسی اور ان کے ہمراہوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خاموشی کے ساتھ ایک منٹ تک قیام کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے جمعرات کی میٹنگ میں کہا: ’’اب میں تمام ملکوں کے نمائندوں کو سید ابراہیم رئیسی کی یاد میں ایک منٹ کے لیے کھڑے ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔‘‘

اس سے قبل سلامتی کونسل میں ایران کے صدر شہید رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ایک منٹ تک خاموش تھے، یہ ملاقات پیر کو ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی کی تشییع جنازہ اور تدفین جمعرات کو مشہد مقدس میں ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کو بھی اسی دن تہران کے جنوب میں واقع حرم شاہ عبدالعظیم الحسنی (ع) میں سپرد خاک کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .