۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
دیدار امام جمعه دیر با زائران بیت الله الحرام

حوزہ/ امام جمعہ شہر دیر نے کہا: امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام کی وجہ سے اس سال کا حج دشمنوں سے اظہار برائت کا حج ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی شام ایران کے شہردیر کے امام جمعہ حجۃ الاسلام سید علی حسینی نے زائرین بیت اللہ الحرم کے ایک گروپ سے ملاقات میں ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہمارے صدر شہید ابراہیم رئیسی لوگوں کی خدمت کرتے رہے خاص طور پر حوادث کے وقت وہ لوگوں کے شانہ بشانہ رہے اور ان کی مدد کیا، حتی کہ انہوں دیہات اور دور درواز کے علاقوں کا بھی دورہ کیا اور لوگوں کی حوائج اور ضرورتوں کو پورا کیا۔

انہوں نے مزید کہا: شہداء کی تشییع جنازہ میں لوگوں کی شاندار شرکت نے غیر ملکی میڈیا کو بھی مجبور کر دیا کہ وہ اس بات کا اعتراف کریں کہ ان عزیز شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لاکھوں افراد کروڑوں افراد نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام حسینی نے کہا: ہمیں امید ہے کہ آئندہ صدارتی انتخابات اچھے طریقے سے ہوں گے اور یہ نظام جو کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا نظام ہے، اپنے پورے اقتدار کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا: حج ایک بہت ہی روحانی اور تاریخی سفر ہے جو انسان پر ایک بار فرض ہوتا ہے لہذا اس سفر سے بنحو احسن استفادہ کریں۔

امام جمعہ شہر دیر نے کہا: امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام کی وجہ سے اس سال کا حج دشمنوں سے اظہار برائت کا حج ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .