۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس علاقے میں 8 حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 81 افراد شہید اور 223 زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس علاقے میں 8 حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 81 افراد شہید اور 223 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے صیہونی حکومت کے جرائم کے شہداء اور زخمیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں عام شہریوں پر اس حکومت کے فوجیوں کے حملوں میں اب تک 35 ہزار 984 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس علاقے میں 8 حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 81 افراد شہید اور 223 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے مزید کہا کہ ان شہداء سمیت غزہ کے شہداء کی تعداد 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 35 ہزار 984 شہداء اور 80 ہزار 643 زخمی ہو چکی ہے۔

غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کو تقریباً آٹھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی بغیر کسی نتیجے اور کامیابی کے یہ حکومت دن بدن اپنے اندرونی اور بیرونی بحرانوں میں مزید دھنس رہی ہے۔

اس عرصے کے دوران صیہونی حکومت نے اس خطے میں جرائم، قتل عام، تباہی، جنگی جرائم، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، امدادی تنظیموں پر بمباری اور قحط کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .