۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل کا متوقع دورۂ ایران کا اعلان

حوزہ / انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ بات چیت کے لیے جلد ہی ایران کا دورہ کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی (Rafael Grossi) نے امید ظاہر کی کہ ان کا متوقع دورۂ ایران تعمیری مذاکرات میں سہولت فراہم کرے گا۔ جس کے نتیجے میں ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔

دوسری طرف انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے جمعرات کو اپنی تازہ ترین خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنے یورینیم کے ذخائر میں اضافہ کر دیا ہے۔

IAEA کے مطابق ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں مئی میں اس ایجنسی کی سابقہ رپورٹ کے مقابلے میں 22.6 کلو گرام کا اضافہ کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران سے تحقیقات کو محفوظ بنانے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا آخری دورہ ایران مئی میں ہوا تھا۔ جس کا مقصد ایران اور IAEA کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .