۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
روس کا دورہ

حوزہ/ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے دورہ روس کے دوران ماسکو میں ابن سینا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے دورہ روس کے دوران ماسکو میں ابن سینا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ابن سینا فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر ہادوی نے حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس فاؤنڈیشن کی تحقیقی اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا: ابن سینا فاؤنڈیشن اسلامیات اور ایران شناسی کے بارے میں روسی زبان میں مواد تیار کرنے والا سب سے اہم ادارہ ہے، اس فاؤنڈیشن نے قرآن اور علوم قرآنی کے موضوعات پر چار سو سے زائد کتابوں کا ترجمہ و اشاعت کی ہےاس کے علاوہ دسیوں اسلامی موضوعات پر کتابیں شائع کر چکا ہے۔

صدرا پبلشنگ کے ڈائریکٹر نے مزید کہا:ان میں بعض ترجمہ شدہ کتابوں کو روسی کتاب میلوں کی منتخب کتابوں کے طور پر چنا گیا ہے۔

اس کے بعد آیت اللہ اعرافی نے ڈاکٹر ہادوی کی روس میں روسی زبان میں کئی سالوں کی سرگرمیوں کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا اور اس فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کی تعریف کی، انہوں نے اس فاؤنڈیشن کی علمی میدانوں میں داخل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور روس کے علما اور مذہبی اور ثقافتی مراکز کا شکریہ ادا کیا۔

حوزہ علمیہ کے سربراہ نے مزید کہا: ابن سینا فاؤنڈیشن بہترین مواد کی اشاعت اور کتابوں کے تراجم کے میدان میں ایک اپنا نام کر سکتا ہے، اس سلسلے میں ہمیں ایران اور روس کے اچھے تعلقات سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ابن سینا فاؤنڈیشن کو چاہئے کہ حوزہ علمیہ کے مواد کو روسی زبان میں ترجمہ کر کے روس کے علمی مراکز اور ان تمام لوگوں تک پہنچائے جو ان علوم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .