۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سرگی لاوروف وزیر امور خارجه فدراسیون روسیه

حوزہ/ روسی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران کہا : نومنتخب ایرانی صدر کا پیغام مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کی نوید ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے نومنتخب ایرانی صدر کی جانب سے عالمی ممالک کے نام پیغام پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اس پیغام کو مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کی نوید قرار دیا ہے۔

انہں نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں خطاب کے دران کہا: انتخابات میں کامیابی کے بعد نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عالمی ممالک کے نام اپنا پیغام جاری کیا جو خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی نوید ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے فلسطین سمیت مشرق وسطی کے دیگر مسائل کے بارے میں ہونے والے سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا: ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ہمسایہ ممالک کو خصوصی پیغام دیا ہے کہ اختلافات اور بداعتمادی کو ختم کرنے کے لئے تعلقات کے قیام اور مشترکہ مفادات کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا: صدر پزشکیان کے بیانات کی وجہ سے خطے کے ممالک نے امن و استحکام کے لئے جوابی اقدامات کرنا شروع کر دیا ہے جس طرح ایک دوسرے کے ساتھ مل کر فلسطین جیسے مسئلے کا حل نکالنے کی امید بڑھ گئی ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ایرانی نومنتخب صدر پزشکیان نے ایک ایرانی اخبار میں "میرا پیغام دنیا کے نام" کے عنوان کے ساتھ مضمون شائع کیا تھا جس میں عالمی ممالک کو امن اور تعلقات بہتر بنانے کا پیغام دیا تھا۔ اس مضمون کو مختلف ممالک میں مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے شائع بھی کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .