۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: دونوں ہمسائیہ ممالک تاریخی ، ثقافتی ، مذہبی تعلقات میں بندھے ہیں ،تحمل کا مظاہرہ کریں گے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں پاکستان اور ایران دونوں برادر ہمسائیہ ملک مشکل ترین صورتحال میں نہ صرف ایک دوسرے کےساتھ کھڑے رہے بلکہ مسئلہ فلسطین اور دہشت گردی سمیت کئی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں غزہ جنگ کے بعد کی صورتحال میں جس طرح مشرق وسطیٰ، ہمارا خطہ اور عالم اسلام جن چیلنجز سے نبرد آزما ہے ایسے مراحل میں دو برادر ممالک کی سرحدی کشیدگی دشمن قوتوں اور استعمار کو فائدہ اٹھانے کا جواز فراہم کرسکتی ہے امور کوباہمی مشاورت، سفارتی اور سیکورٹی چینلز کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران،پاکستان کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کا فورم ہو ، اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین ہو ، توہین آمیز خاکوں کا معاملہ ہو یا پھر خطے کی صورتحال، پاک ایران موقف کئی حوالوں سے یکساں رہا ہے کیونکہ دونوں ممالک نہ صرف گہرے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات میں بندھے ہیں بلکہ ریاستوں کے ساتھ عوام بھی گہرے مراسم میں بندھے ہوئے ہیں۔ ہمیں اطمینان ہے کہ فریقین جومعاملے کی نزاکت بخوبی سمجھتے ہیں تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور معاملات کو باہمی گفت و شنید کے ساتھ حل کریں گے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ دہشت گردی خطے سمیت پاکستان اور ایران کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے خاتمے کےلئے دونوں ممالک میں مذاکرات کے کئی اعلیٰ سطحی دور ہوئے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کےلئے دونوں ممالک نے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل تشکیل دے رکھا ہے امید ہے دونوں ممالک اب مزید کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائینگے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو یا بھائی چارہ متاثرہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .